مری میں شریف خاندان کا خصوصی ظہرانہ، اہم شخصیات کی شرکت
قات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی معاملات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فائل فوٹو
مری میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی رہائش گاہ چھانگلہ گلی میں شریف خاندان کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی معاملات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملکی حالات کے ساتھ انتظامی یونٹس سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر اور ان کے شوہر کو بھی خصوصی ظہرانے میں مدعو کیا گیا، جہاں شریف خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد چھانگلہ گلی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔