2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

شوگر مل مالکان کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگیاں یقینی بنائیں،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

September 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں تمام صوبوں، کسانوں اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں دستیاب اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ شوگر مل مالکان کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگیاں یقینی بنائیں، کسانوں کے مفادات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی برآمد کا فیصلہ ملکی ضروریات اور دستیاب ذخائر کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، شوگر سیکٹر میں کسان اور صنعت کے مفادات میں توازن ضروری ہے۔