راولپنڈی میں پولیس کا سرچ آپریشن،7 افغان شہری گرفتار
سرچ آپریشن کے دوران 50 گھروں اور 30 دکانوں کی تلاشی لی گئی، جبکہ 60 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔
فائل فوٹو
راولپنڈی: پولیس نے رتہ امرال کے علاقے عظیم آباد میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 7 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا، جن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ہولڈنگ سینٹر ڈھوک سیداں منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 50 گھروں اور 30 دکانوں کی تلاشی لی گئی، جبکہ 60 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد میں عبدل مدد، مسعود، اسامہ، شاہدہ، عائشہ اور تنزیلہ سمیت دیگر شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن کا مقصد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی اور قانون کے مطابق کارروائی کرنا تھا۔