اس داڑھی والے کو مجھے قتل کرنے بھیجا گیا، سہیل آفریدی نے تصویر ٹوئیٹ کردی
وزیر آباد میں گرفتار مشتبہ شخص سے پستول برآمد، وزیر آباد اور سیالکوٹ میں بجلی بھی غائب کی گئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیر آباد میں مشتبہ حملہ آور کی گرفتاری کے بعد کا منظر جب سکیورٹی اہلکار اور پولیس موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیر آباد میں گرفتار کیے جانے والے مشتبہ شخص کی تصویر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شخص کو مجھے قتل کرنے بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد کیا گیا ہے جسے بعد ازاں متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
سہیل آفریدی ھے کہاکہ واقعے سے قبل سیالکوٹ میں قیام کے دوران بھی بجلی کی فراہمی معطل کی گئی تھی۔ بعد ازاں وزیر آباد پہنچنے پر بھی بجلی کی ترسیل بند کر دی گئی۔
انہوں نے لکھا، ’’اس داڑھی والے شخص کو مجھے قتل کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا جس کو میری سیکورٹی والوں نے پکڑا اورایس ایچ او ثقلین کے حوالے کردیا گیا۔ داڑھی والے شخص سے پستول برآمد ہوئی ہے۔ سیالکوٹ میں جہاں میں نے رات گزارنی وہاں کی بجلی کاٹ دی گئی۔ اس کے بعد ۲ جگہوں کی مزید بجلی کاٹنے کے بعد میں وزیر آباد آگیا ہوں۔ اب یہاں کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے۔ اب یہاں سے کہیں اور نہیں جا سکتا۔‘‘
اس دھاڑی والے شخص کو مجھے قتل کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا جس کو میری سیکورٹی والوں نے پکڑا اور SHO ثقلین کے حوالے کردیا گیا۔ دھاڑی والے شخص سے پستول برآمد ہوئی ہے۔
سیالکوٹ میں جہاں میں نے رات گزارنی وہاں کی بجلی کاٹ دی گئی۔ اس کے بعد ۲ جگہوں کی مزید بجلی کاٹنے کے بعد میں وزیر آباد… pic.twitter.com/lMFVFpjJVJ
— Sohail Afridi (@SohailAfridiISF) September 16, 2026
تاہم سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود وزیر آباد سے ہی باضابطہ طور پر سٹریٹ موومنٹ کا آغاز کیا جائے گا۔
متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حراست میں لیے گئے شخص سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔