صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی

آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (AFIU) راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ میں ترمیم اور نظرثانی کی سمری بھی منظور کرلی گئی ہے۔

September 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف اہم سمریوں کی منظوری دے دی، جن میں متعدد قانون سازی اور ادارہ جاتی امور سے متعلق معاملات شامل ہیں۔

جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) ترمیمی بل 2026 اور اسٹینڈرڈ ٹائم (تشریحِ حوالہ جات) ترمیمی بل 2026 کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (AFIU) راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ میں ترمیم اور نظرثانی کی سمری بھی منظور کرلی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بحری جہازوں میں موجود مضر مواد کے ماحول دوست طریقے سے انتظام سے متعلق بل 2026 کی بھی منظوری دی گئی۔

صدر مملکت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغۂ شجاعت دینے کی منظوری بھی دے دی۔

اعلامیے کے مطابق رضیہ نورین نے پی آئی ایم ایس میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر واحد زندہ بچ جانے والے بچے کو بحفاظت باہر نکالا تھا۔