پشاور میں پولیس چوکی کے قریب بم دھماکا، اہلکار زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
September 16, 2026 · قومی
پشاور میں پولیس چوکی کے قریب بم دھماکا، اہلکار زخمی
پشاور: فرنٹیر روڈ پر سرہ خورہ کے قریب پولیس چوکی کے ساتھ بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق چوکی کے قریب نصب بم دھماکے سے پھٹا، جس کے باعث ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ پولیس چوکی کی دیوار کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
پولیس ٹیموں کی جانب سے جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے مواد سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔