یلو لائن بی آر ٹی کیس، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور

عدالت نے ملزم کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم

September 16, 2026 · قومی
یلو لائن بی آر ٹی کیس، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور

یلو لائن بی آر ٹی کیس، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی ضمانت منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں یلو لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق مبینہ ساڑھے 8 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے ضمیر عباسی کی ضمانت کی درخواست منظور کی۔

عدالت نے ملزم کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، جبکہ ضمیر عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

عدالت نے مبینہ رقم میں خردبرد سے متعلق الزامات کی مزید تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کیس میں تفتیش جاری رکھنے کی اجازت دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اینٹی کرپشن عدالت نے ضمیر عباسی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی، جس کے بعد معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچا۔