بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

ھارت میں رجسٹرڈ تمام کمرشل اور ملٹری طیاروں کے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی 23 اکتوبر 2026ء تک برقرار رہے گی۔

September 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نئے نوٹم کے تحت بھارت میں رجسٹرڈ تمام کمرشل اور ملٹری طیاروں کے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر عائد پابندی اب 23 اکتوبر 2026ء تک برقرار رہے گی۔ یہ فیصلہ کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجنز پر یکساں لاگو ہوگا۔

نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی ایئرلائنز، بھارتی مالکان یا چارٹرڈ آپریٹرز کے تحت چلنے والی تمام پروازوں کا پاکستانی حدِ پرواز میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان نے 23 اپریل 2025ء سے بھارتی پروازوں کے لیے اپنے فضائی راستے بند کر رکھے ہیں، جس میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جا رہی ہے۔ فضائی حدود کی متواتر بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو طویل متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے ان کے ایندھن اور سفری اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔