سویڈن کا ایرانی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم
ایرانی اہلکار کی سرگرمیاں ویانا کنونشن کے منافی تھیں،سویڈش وزارت خارجہ
فائل فوٹو
اسٹاک ہوم: سویڈن نے ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سویڈن کی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کرتے اہلکار کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔
سویڈش وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی اہلکار کی سرگرمیاں ویانا کنونشن کے منافی تھیں۔ وزیر خارجہ ماریا مالمیر سٹینرگارڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ سویڈش شہریوں اور مفادات کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیر انصاف گنار سٹرومر نے نشریاتی ادارے ایس وی ٹی (SVT) کو بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایران طویل عرصے سے سویڈن کے اندر اور اس کے خلاف سکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔