بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،3 دہشت گرد ہلاک
ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ تین دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،3 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ تین دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، جن کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔