پشاور، سرحد چیمبر کے انتخابات میں پولنگ شروع

انتخابات میں ایگزیکٹو کی 10 اور کارپوریٹ کی 10 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ انتخابی عمل میں چیمبر کے 3 ہزار 925 رجسٹرڈ ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

September 17, 2026 · قومی
پشاور، سرحد چیمبر کے انتخابات میں پولنگ شروع

پشاور، سرحد چیمبر کے انتخابات میں پولنگ شروع

پشاور میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، جہاں ایگزیکٹو اور کارپوریٹ کی مجموعی 20 نشستوں پر 40 امیدوار مدمقابل ہیں۔

انتخابات میں ایگزیکٹو کی 10 اور کارپوریٹ کی 10 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ انتخابی عمل میں چیمبر کے 3 ہزار 925 رجسٹرڈ ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس دوران ووٹرز مقررہ طریقہ کار کے تحت اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

سرحد چیمبر کے انتخابات میں بزنس مین فورم اور پشاور بزنس الائنس کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

بزنس مین فورم کی قیادت غضنفر بلور کررہے ہیں، جبکہ پشاور بزنس الائنس کی قیادت سابق گورنر حاجی غلام کررہے ہیں۔

انتخابات کے نتائج کے بعد سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئی قیادت اور نمائندہ ارکان کا تعین ہوگا۔