جسٹس ارباب محمد طاہر اور ثمن رفعت کی تعیناتی چیلنج، درخواست مسترد

درخواست وکیل جی ایم چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں دونوں ججز کی تعیناتی کو چیلنج کرنے کے ساتھ انہیں عہدوں سے ہٹانے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

September 17, 2026 · قومی
جسٹس ارباب محمد طاہر اور ثمن رفعت کی تعیناتی چیلنج، درخواست مسترد

جسٹس ارباب محمد طاہر اور ثمن رفعت کی تعیناتی چیلنج، درخواست مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کردی۔

درخواست پر فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو نے سنایا۔ درخواست وکیل جی ایم چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں دونوں ججز کی تعیناتی کو چیلنج کرنے کے ساتھ انہیں عہدوں سے ہٹانے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد اسے مسترد کردیا، یوں دونوں ججز کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر عدالتی کارروائی اختتام پذیر ہوگئی۔