فیول ریلیف اسکیم،حکومت نے پٹرول پمپ مالکان کو مذاکرات کیلئے بلا لیا

وفاقی وزیر پیٹرولیم اور ایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان ملاقات آج شام متوقع ہے۔

September 17, 2026 · قومی
فیول ریلیف اسکیم،حکومت نے پٹرول پمپ مالکان کو مذاکرات کیلئے بلا لیا

فیول ریلیف اسکیم،حکومت نے پٹرول پمپ مالکان کو مذاکرات کیلئے بلا لیا

حکومت نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے حوالے سے پٹرول پمپ مالکان کے تحفظات دور کرنے کے لیے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو مذاکرات کے لیے آج مدعو کیا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم اور ایسوسی ایشن کے وفد کے درمیان ملاقات آج شام متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے متعلق پٹرول پمپ مالکان کے تحفظات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی اور ان کے سوالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مذاکرات میں اسکیم کے تحت ادائیگی کے طریقہ کار اور رقم کی واپسی سے متعلق امور پر بھی پٹرول پمپ مالکان کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے مذاکرات کا مقصد فیول ریلیف اسکیم کے حوالے سے پٹرول پمپ مالکان کے خدشات دور کرنا اور اسکیم پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو واضح کرنا بتایا گیا ہے۔