گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

September 18, 2026 · قومی
گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان

اسلام آباد: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، جس کے پیش نظر مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں مختلف اشیاء کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔