33 دن بعد جماعت اسلامی کا مال روڈ دھرنا ختم، ٹریفک بحال
جماعت اسلامی کی جانب سے 20 ستمبر کو لانگ مارچ کی کال بھی دی گئی ہے، جس کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
33 دن بعد جماعت اسلامی کا مال روڈ دھرنا ختم، ٹریفک بحال
لاہور: جماعت اسلامی نے فیصل چوک مال روڈ پر جاری 33 روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد مال روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف فیصل چوک مال روڈ پر دھرنا دے رکھا تھا، جو 33 روز تک جاری رہا۔
دھرنا ختم ہونے کے بعد مال روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے
اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملنے لگی ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے 20 ستمبر کو لانگ مارچ کی کال بھی دی گئی ہے
جس کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔