ایکسائز ایبل اشیا کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا نیا نظام متعارف

نئے نظام کے دائرہ کار میں ایکسائز ایبل اشیا تیار کرنے والے مخصوص اداروں کو شامل کیا جائے گا

September 18, 2026 · قومی
ایکسائز ایبل اشیا کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا نیا نظام متعارف

ایکسائز ایبل اشیا کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا نیا نظام متعارف

اسلام آباد: حکومت نے ایکسائز ایبل اشیا کی پیداوار پر نظر رکھنے کے لیے الیکٹرانک مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔

نئے نظام کے تحت مخصوص فیکٹریوں اور گوداموں میں تیار ہونے والی ایکسائز ایبل اشیا کی پیداوار کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق پیداوار کے عمل کی ویڈیو مانیٹرنگ بھی کی جائے گی، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو پیداوار کی صورتحال حقیقی وقت میں دیکھنے اور نگرانی کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

نئے نظام کے دائرہ کار میں ایکسائز ایبل اشیا تیار کرنے والے مخصوص اداروں کو شامل کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ فیکٹریوں اور گوداموں کی نگرانی الیکٹرانک طریقے سے کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے نئے مانیٹرنگ نظام کے باضابطہ نفاذ کی تاریخ الگ سے جاری کی جائے گی۔