رستم میں کنویں میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق
جاں بحق افراد میں 12 سالہ شاہ روم، اس کے 47 سالہ والد اعجاز اور 45 سالہ الف ذادہ شامل ہیں۔
رستم میں کنویں میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق
پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے رستم میں کنویں میں گرنے کے باعث باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ رستم کے علاقے مچھی جعفر آباد میں پیش آیا، جہاں کنویں میں افراد کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو کنویں سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 12 سالہ شاہ روم، اس کے 47 سالہ والد اعجاز اور 45 سالہ الف ذادہ شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔