اسلام آباد ٹریل 3 پر نوجوان لاپتہ، ایک گھنٹے بعد بحفاظت مل گیا
پریشانی اور خوف کے باعث عثمان بے ہوش ہوگیا تھا۔ ہوش میں آنے کے بعد اس نے اپنے دوست سے رابطہ کیا
اسلام آباد ٹریل 3 پر نوجوان لاپتہ، ایک گھنٹے بعد بحفاظت مل گیا
اسلام آباد( اُمت نیوز)دارالحکومت اسلام آباد کے معروف ٹریل 3 پر 35 سالہ نوجوان دوستوں سے بچھڑنے کے بعد لاپتہ ہوگیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے فوری سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق عثمان نامی نوجوان کو رات کے اندھیرے میں تلاش کرنے کے لیے اہلکاروں نے ٹریل 3 کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔ تقریباً ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد ریسکیو ٹیم نے نوجوان کو بحفاظت تلاش کرلیا۔
حکام کے مطابق پریشانی اور خوف کے باعث عثمان بے ہوش ہوگیا تھا۔ ہوش میں آنے کے بعد اس نے اپنے دوست سے رابطہ کیا، جس کے بعد ریسکیو اہلکار اس تک پہنچ گئے۔
اسلام آباد:ٹریل 3 پر 35 سالہ عثمان دوستوں سے بچھڑنے کے بعد لاپتہ ہوگیا، تاہم ریسکیو ٹیم نے ایک گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد اسے اندھیرے میں بحفاظت تلاش کرلیا۔ عثمان پریشانی کے باعث بے ہوش ہو گیا تھا، بعد ازاں ہوش میں آنے پر دوست سے رابطہ کیا۔ ریسکیو نے عثمان کو اسپتال منتقل کردیا pic.twitter.com/4PKAQjiyWo
— Adil Nizami (@AdilNizami10) September 17, 2026
ریسکیو ٹیم نے نوجوان کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جہاں اس کی حالت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ریسکیو حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پہاڑی علاقوں اور ٹریلز پر خاص طور پر رات کے وقت جاتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اکیلے سفر کرنے سے گریز کریں۔