چھوٹے کاروبار کیلئے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری

۔ اس مقصد کیلئے ’’شامل کار تاجر‘‘ ایپ کے ذریعے منظور شدہ سپلائرز سے کاروباری سامان کی خریداری کیلئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

September 18, 2026 · قومی
چھوٹے کاروبار کیلئے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری

چھوٹے کاروبار کیلئے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے چھوٹے کاروباروں کو مالی سہولت فراہم کرنے کیلئے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

ایس ای سی پی کے مطابق نئی سہولت کے تحت چھوٹے کاروباری افراد ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے 30 لاکھ روپے تک فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ اس مقصد کیلئے ’’شامل کار تاجر‘‘ ایپ کے ذریعے منظور شدہ سپلائرز سے کاروباری سامان کی خریداری کیلئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل فنانسنگ کی یہ سہولت چھوٹے کاروباروں کو رسمی کریڈٹ نظام تک رسائی دینے میں مددگار ثابت ہوگی، جس سے ان کاروباری افراد کیلئے مالی وسائل حاصل کرنا نسبتاً آسان ہوسکے گا۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر صدیقی نے کہا کہ ڈیجیٹل ذرائع سے فنانسنگ کی فراہمی ان کاروباروں تک قرض کی رسائی ممکن بنائے گی جو روایتی مالیاتی نظام سے مکمل طور پر مستفید نہیں ہو پاتے۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل فنانسنگ کے فروغ کے ساتھ صارفین کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران نان بینکنگ فنانس کمپنیوں نے چھوٹے کاروباروں کو مجموعی طور پر 253 ارب روپے کے قرض فراہم کیے، جبکہ تقریباً 25 لاکھ افراد کو چھوٹے کاروبار سے متعلق فنانسنگ کی سہولت دی گئی۔