لوئر دیر میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، 4 ملزمان گرفتار

گرفتار افراد میں علی رحمان، ابدار، عثمان اور محمد توقیر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے

September 18, 2026 · قومی
لوئر دیر میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، 4 ملزمان گرفتار

لوئر دیر میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، 4 ملزمان گرفتار

پشاور: لوئر دیر کے علاقے اوچ میں شادی کی تقریب کے دوران اسلحے کی نمائش اور مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے 4 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں علی رحمان، ابدار، عثمان اور محمد توقیر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے انسانی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش سے گریز کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔