لودھراں میں اسکول میں کیمیکل کی بوتل پھٹنے سے 15 افراد جھلس گئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی طلبہ و ٹیچر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔

September 18, 2026 · قومی
لودھراں میں اسکول میں کیمیکل کی بوتل پھٹنے سے 15 افراد جھلس گئے

لودھراں میں اسکول میں کیمیکل کی بوتل پھٹنے سے 15 افراد جھلس گئے

لودھراں: اڈا پرمٹ کے ایک نجی اسکول میں کیمیکل سے بھری بوتل پھٹنے کے نتیجے میں 14 طلبہ اور خاتون ٹیچر جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی طلبہ و ٹیچر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد کیمیکل کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے فرانزک ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق مذکورہ اسکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اسکول کی نرسری کلاس میں مبینہ طور پر کیمیکل لیبارٹری قائم کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس اور متعلقہ ادارے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ اسکول میں کیمیکل کیسے موجود تھا اور بوتل پھٹنے کی اصل وجہ کیا بنی۔