سوشل میڈیا پر کم عمر لڑکے کی تھیٹر ویڈیو وائرل، متعلقہ تھیٹر سیل
واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ تھیٹر میں ہونے والی سرگرمیوں سے متعلق بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر کم عمر لڑکے کی تھیٹر ویڈیو وائرل، متعلقہ تھیٹر سیل
کم عمر لڑکے کی تھیٹر میں ڈانس پرفارمنس دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے متعلقہ تھیٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو میں ایک کم عمر لڑکا پنجاب کے ایک تھیٹر میں ڈانس پرفارمنس دیکھتا ہوا دکھائی دیتا ہے، جس کے بعد معاملہ حکام کے نوٹس میں آیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی ہدایت پر متعلقہ تھیٹر کو سیل کردیا گیا۔ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھیٹر انتظامیہ کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ تھیٹر میں ہونے والی سرگرمیوں سے متعلق بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری اس سے قبل بھی صوبے میں فیملی تھیٹر کے فروغ اور تھیٹر میں ضابطوں کی پابندی پر زور دیتی رہی ہیں۔