کراچی ایئرپورٹ پر میاں بیوی کے سامان سے 580 گرام چرس برآمد

کسٹمز حکام نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا، جبکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

September 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے میاں بیوی کے سامان سے 580 گرام چرس برآمد کرلی۔

کسٹمز ترجمان کے مطابق کارروائی ایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی کے حصے میں کی گئی، جہاں میاں بیوی غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق دوران تلاشی مسافروں کے سامان میں موجود زیورات کے ڈبوں سے منشیات برآمد ہوئی، جس کا مجموعی وزن 580 گرام بتایا گیا ہے۔

کسٹمز حکام نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا، جبکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کے معاملے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔