کراچی : زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل سے گر کر مزدور جاں بحق

کورنگی نمبر 4 موبائل مارکیٹ میں حادثہ، واقعے کی مزید جانچ جاری

September 18, 2026 · قومی

فائل فوٹو

کراچی: کورنگی میں زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل سے گر کر نوجوان مزدور جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 4 موبائل مارکیٹ کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دوسری منزل سے گر کر نوجوان مزدور جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

متوفی مزدور کی شناخت 19 سالہ اللہ بخش ولد رجب حسین کے نام سے کی گئی۔ متوفی مزدور کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید جانچ جاری ہے۔