کراچی میں شوہر کے ساتھ دفتر جانے والی خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

September 19, 2026 · جرم وسزا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں شوہر کے ہمراہ دفتر جانے والی خاتون پر موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون کا شوہر اسے دفتر چھوڑنے کے لیے موٹر سائیکل پر لے جارہا تھا۔ متاثرہ خاتون شارع فیصل پر واقع ایک دفتر میں ملازمت کرتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راستے میں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے خاتون پر تیزاب پھینکا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جائے وقوعہ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی جارہی ہے تاکہ حملہ آور کی شناخت اور گرفتاری میں مدد مل سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔