ہانگ کانگ سے آنے والے مسافر سے 14 قیمتی فون برآمد
مسافر نے موبائل فون چھپانے کے لیے ائیرپورٹ کے عوامی بیت الخلا کا استعمال کیا اور فون کموڈ کے نیچے چھپا رکھے تھے۔
ہانگ کانگ سے آنے والے مسافر سے 14 قیمتی فون برآمد (فوٹو سوشل میڈیا فیس بک)
کراچی میں کسٹمز حکام نے ہانگ کانگ سے آنے والے ایک مسافر کے قبضے سے 14 نئے اور قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے۔
کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران مسافر کے سامان اور دیگر مقامات کی تلاشی لی گئی تو 14 نئے موبائل فون برآمد ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے موبائل فون چھپانے کے لیے ائیرپورٹ کے عوامی بیت الخلا کا استعمال کیا اور فون کموڈ کے نیچے چھپا رکھے تھے۔
کسٹمز حکام کے مطابق دوسری کارروائی میں کولمبو کے راستے کراچی پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضے سے شراب کی دو بوتلیں بھی برآمد کی گئیں۔
حکام نے دونوں واقعات میں برآمد ہونے والی اشیا کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔