تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے بارہویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 12 ہزار 959 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 11 ہزار 888 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
حیدرآباد: تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے پری انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں مجموعی طور پر 12 ہزار 959 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 11 ہزار 888 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
پری انجینئرنگ گروپ میں عبداللہ نے 971 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مناہل میمن نے 968 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد حمائل اور عابدہ نے 965، 965 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
کمپیوٹر سائنس گروپ کے امتحانات میں 3 ہزار 661 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 3 ہزار 475 امیدوار کامیاب ہوئے۔
کمپیوٹر سائنس گروپ میں قرۃ العین 933 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہیں۔ مریم بی بی نے 916 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ آمنہ علی نے 914 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی جانب سے نتائج جاری ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں اور پوزیشن ہولڈرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔