پاکستان کے وزیر داخلہ کا دورۂ ایران آج،دوطرفہ امور پر اہم ملاقاتیں متوقع

آج تہران کا دورہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور پہلے سے طے شدہ معاہدوں سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔

September 20, 2026 · قومی
پاکستان کے وزیر داخلہ کا دورۂ ایران آج،دوطرفہ امور پر اہم ملاقاتیں متوقع

پاکستان کے وزیر داخلہ کا دورۂ ایران آج،دوطرفہ امور پر اہم ملاقاتیں متوقع

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی آج تہران کا دورہ کریں گے۔

ایرانی ترجمان کے مطابق محسن نقوی کے دورۂ ایران کے دوران دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور پہلے سے طے شدہ معاہدوں سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی کسی مخصوص تجویز یا پیغام کا علم نہیں جو محسن نقوی کے دورے کے دوران امریکا کی جانب سے ایران تک پہنچایا جانا ہو۔

محسن نقوی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں اور خطے میں کشیدگی بھی برقرار ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے الجزیرہ سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ تہران نے قطر اور پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو مذاکرات کے لیے اپنی شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔

محسن رضائی کے مطابق ایران اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب کا منتظر ہے۔