مظفرگڑھ میں آئس فیکٹری سے امونیا گیس لیک، متعدد افراد متاثر
۔ کارروائی کے لیے 5 ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی روانہ کی گئیں۔
مظفرگڑھ میں آئس فیکٹری سے امونیا گیس لیک، متعدد افراد متاثر
مظفرگڑھ: قصبہ بصیرہ میں آئس فیکٹری سے امونیا گیس خارج ہونے کے باعث متعدد افراد متاثر ہوگئے اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری سے گیس لیک ہونے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ کارروائی کے لیے 5 ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی روانہ کی گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے گیس سے متاثرہ افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی، جبکہ ضرورت مند افراد کو مزید طبی امداد کے لیے منتقل کرنے کے انتظامات بھی کیے گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے بھی کارروائی شروع کردی ہے اور گیس لیک ہونے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
حکام کے مطابق واقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ فیکٹری میں گیس کے اخراج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رہیں۔