کراچی کے عوام آج سڑکوں پر نکلیں گے، نئے صوبوں پر رائے دیں گے،خالد مقبول
قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے عوام کو عملی میدان میں آنا ہوگا، اسی مقصد کے لیے آج پورے پاکستان کی خاطر مارچ کیا جا رہا ہے۔
کراچی کے عوام آج سڑکوں پر نکلیں گے، نئے صوبوں پر رائے دیں گے،خالد مقبول
کراچی: چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر آج کراچی کے عوام سڑکوں پر نکل کر اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور عوامی ریفرنڈم ہوگا۔
نذیر حسین یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے عوام کو عملی میدان میں آنا ہوگا، اسی مقصد کے لیے آج پورے پاکستان کی خاطر مارچ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر کراچی کے شہری آج بڑی تعداد میں باہر نکلیں گے اور اپنے مؤقف کا اظہار کرکے خود کو منوائیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے جماعت اسلامی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مخصوص مواقع پر احتجاج کے لیے میدان میں آتی ہے۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی نے جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے احتجاج کیا، قیمتیں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں۔