خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، 10 مزدور زخمی

دھماکے کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی ہوا جبکہ گاڑی میں موجود دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں۔

September 20, 2026 · قومی
خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، 10 مزدور زخمی

خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، 10 مزدور زخمی

خاران: ضلع خاران میں لجے روڈ پر مسافر گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 10 مزدور زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ فتنۃ الہندوستان سے منسوب دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی ہوا جبکہ گاڑی میں موجود دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی مرکز صحت منتقل کیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دباؤ کے بعد دہشت گرد عناصر کی جانب سے عام شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کو شہریوں اور محنت کش افراد کے خلاف حملے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مقامی سطح پر بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔