گجرات:پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کم سن بھائی جاں بحق
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کردونوں بچوں کی لاشیں گڑھے سے نکال لیں۔
فائل فوٹو
گجرات: پنجاب کے شہر گجرات میں بارشی پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کم سن بھائی جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق منگووال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو کم سن بھائی بارشی پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب گئے اور جانبر نہ ہوسکے۔
دوسری جانب اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کی لاشیں گڑھے سے نکال لیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں کی شناخت 5 سالہ عبدالرحمن اور 3 سالہ محمد شافع کے نام سے ہوئی ہے، دونوں بھائی کھیلتے ہوئے پانی کے گڑھے میں گر گئے۔
دوسری جانب دونوں کم سن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔