نواز شریف کی کاغان آمد، سید اختر حسین شاہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی
میاں محمد نواز شریف نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
نواز شریف سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
مانسہرہ :محمد نواز شریف نے سابق سینیٹر و صوبائی وزیر الحاج سید مزمل شاہ کے بڑے بیٹے، سابق وفاقی وزیر و سینیٹر جنرل صلاح الدین ترمذی کے بہنوئی اور سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ و سید اعجاز حسین شاہ کے بھائی سید اختر حسین شاہ کی وفات پر کاغان کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ میاں محمد نواز شریف نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ برابر کے شریک ہیں۔
تعزیت کے موقع پر مقامی سیاسی و سماجی شخصیات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی موجود تھے۔