پی ٹی آئی ایم پی اے کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج
واقعے کا اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس ، شکیل خان سمیت دیگر افرادکی گرفتاریوں اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
فائل فوٹو
مالا کنڈ:خیبر پختونخوا کے ضلع مالا کنڈ میں میں پی ٹی آئی ایم پی اے شکیل خان کی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ گارڈز کی جانب سے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی ویڈیوز بھی سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔
جنید اکبر کی اشتعال انگیزی اور اسلام آباد تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد تحریک انصاف نے پرتشدد واقعات کا آغاز کر دیا
مالاکنڈ، سوات سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان کی لیویز اہلکاروں پر فائرنگ، دو لیویز اہلکار زخمی
شکیل خان کی موجودگی، گارڈز کی لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی… pic.twitter.com/bAzKw2LHMf
— Siddeeq Sajid (@S_SajidOfficial) September 20, 2026
ذرائع نے بتایا کہ واقعے کا اعلیٰ سطح پر سخت نوٹس لیا گیا ہے اور شکیل خان سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاریوں اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے حوالے سے اسلام آباد کو ’’سومنات‘‘ بنانے اور تباہ کرنے سے متعلق بیان بھی سامنے آیا تھا۔