اسلام آباد پردھاوا بولنے آتے ہیں تو اس مرتبہ کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، محسن نقوی
ہائیکورٹ کے احکامات پر حکومت مکمل عملدرآمد کرائے ،وزیرداخلہ
خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں،محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے اپنا نقصان اور لوگوں کا نقصان کرائیں گے۔ابھی وقت ہے تنگ گلی میں نہ جائیں ،اس بار مکمل حل نکالیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کے زیادہ تر لوگ لانگ مارچ نہیں کرنا چاہتے، ابھی وقت ہے اس تنگ گلی میں نہ جائیں جہاں سے واپسی کا راستہ نہ بچے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر حکومت مکمل عملدرآمد کرائے گی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سومنات والی بڑھکوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لانگ مارچ کیلئے آتے ہیں تو اس مرتبہ کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ڈراموں سے کوئی چیز حاصل نہیں ہوسکتی، اب یہ نہیں ہوگا کہ وہ لوگ آئیں گے اور ملک بند ہوجائے گا، اس مرتبہ مکمل لائحۂ عمل بنائیں گے۔ حکومت بار بار اس طرح کی صورتحال کو برداشت نہیں کرسکتی۔ ان کے جو بھی سمجھدار سیاستدان ہیں وہ لانگ مارچ نہیں چاہتے۔۔ بار بار یہ چیزیں نہیں ہو سکتیں۔ احتجاج کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا تاہم ملکی معیشت کا نقصان ضرور ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مطالبہ ہےبانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کروائیں، ان کا یہ مطالبہ ویسے ہی پورا ہوجاتاہے، قانون کے مطابق علاج کروارہے ہیں۔ رات بھی چیک اپ ہواہے۔ خدارا اپنی سیاست سے نکلیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ رات ایک بجے پشاور میں جنازوں میں تھا، شہدا کے جنازے میں کے پی کے کسی وزیر نے شرکت نہیں کی۔ آپ کےسیاسی اختلافات جتنے مرضی ہوں لیکن اتنا اوپر کسی کوجاتے نہیں دیکھا، ایساکبھی نہیں ہواکہ جنازوں میں شرکت نہ کریں۔