بیرون ملک سفر میں مشکلات کے پیش نظر کراچی کے ویکسی نیشن سنٹرزپرنیاعملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

رواں ماہ مکمل کی جائیں گی، ذرائع

September 21, 2026 · ہیلتھ

 

ملک بھر سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کو ویکسی نیشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے کراچی کے ویکسی نیشن سنٹرز کے لیے نیاعملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق کراچی کے ویکسینیشن سنٹرز کے لیے بھرتیاں رواں ماہ مکمل کی جائیں گی، جن کی ذمہ داری بارڈر ہیلتھ سروسز کراچی کو سونپی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق100 مرد و خواتین ویکسینیٹرز بھرتی کیے جائیں گے، جنہیں ڈیلی ویجز پر تعینات کیا جائے گا، تاہم ان کی تنخواہ وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ خواہشمند امیدواروں کے لیے واک اِن انٹرویو 28 ستمبر کو رکھے گئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی بھرتیوں کے بعد کراچی کے ویکسینیشن سنٹرز چوبیس گھنٹے کھلے رکھے جائیں گے، تاکہ بیرونِ ملک جانے والے شہریوں کو مزید دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔