اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارےکل سے بند کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں

September 21, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اضافی پولیس نفری کےلیے رہائش کا انتظام سرکاری اسکولوں میں کیا جارہا ہے، بند اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی۔

راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق ہے راستوں کے اطراف کنٹینرز موجود ہیں۔

اسلام آباد آنے اور جانے والے کسی راستے کو تاحال بند نہیں کیا گیا، سیکیورٹی کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کیا گیا ہے۔