ایم1 موٹروے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

ایم16 سوات ایکسپریس وے بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے، جس کے بعد دونوں اہم شاہراہوں پر معمول کے مطابق آمدورفت شروع ہوگئی۔

September 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آنے والی موٹروے ایم-1 کو دوبارہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق ایم-1 پر کرنل شیر خان انٹرچینج سے ٹریفک کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم-16 سوات ایکسپریس وے بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے،

جس کے بعد دونوں اہم شاہراہوں پر معمول کے مطابق آمدورفت شروع ہوگئی۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو دورانِ سفر ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور احتیاط کے ساتھ گاڑی چلانے کی ہدایت کی ہے۔