سکیورٹی انتظامات، اسلام آباد کے 24 تعلیمی ادارے آج سے بند
مختلف راستوں کے اطراف کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔ سکیورٹی انتظامات کے تحت ریڈ زون کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔
سکیورٹی انتظامات، اسلام آباد کے 24 تعلیمی ادارے آج سے بند
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر 24 سرکاری تعلیمی ادارے آج سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ان سرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں اضافی پولیس اہلکاروں کے قیام کا انتظام کیا جا رہا ہے، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم مختلف راستوں کے اطراف کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔ سکیورٹی انتظامات کے تحت ریڈ زون کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔
ادھر راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔