درگئی میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام موقع پر پہنچے اور دونوں لاشوں کو درگئی اسپتال منتقل کردیا۔

September 22, 2026 · قومی
درگئی میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

درگئی میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے درگئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ درگئی کے علاقے بے غم بانڈہ، گھڑی عثمان خیل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک مرد اور ایک خاتون کو ہلاک کردیا۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام موقع پر پہنچے اور دونوں لاشوں کو درگئی اسپتال منتقل کردیا۔

لیویز حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔