کرتارپور میں تین روزہ تقریبات کا آخری دن

یاتریوں کی سہولت کے لیے لنگر ہال میں مختلف کھانوں اور چائے کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔

September 22, 2026 · قومی
کرتارپور میں تین روزہ تقریبات کا آخری دن

کرتارپور میں تین روزہ تقریبات کا آخری دن

کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کے سلسلے میں جاری تین روزہ تقریبات آج اختتام پذیر ہو رہی ہیں۔ دربار صاحب میں مذہبی رسومات اور عبادات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف ممالک سے آنے والے یاتری بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

دنیا بھر سے پہنچنے والے سکھ یاتری دربار صاحب پر حاضری دے رہے ہیں اور مذہبی رسومات میں شرکت کر رہے ہیں۔ یاتریوں کی سہولت کے لیے لنگر ہال میں مختلف کھانوں اور چائے کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔

تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے یاتری دو روز قیام کے بعد آج واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب راہداری نہ کھلنے کے باعث بھارتی سکھ یاتری کرتارپور نہیں پہنچ سکے۔ پاکستان میں موجود یاتریوں نے تقریبات کے دوران کیے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔