ایمان فاطمہ نے رجب سے صلح کی امید باندھ لی

دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

September 22, 2026 · قومی
ایمان فاطمہ نے رجب سے صلح کی امید باندھ لی

ایمان فاطمہ نے رجب سے صلح کی امید باندھ لی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی اختلافات کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

حالیہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایمان فاطمہ نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں رجب بٹ کو مدعو کیا۔ رجب بٹ تقریب میں شریک ہوئے اور بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کی۔

رجب بٹ کی آمد پر ایمان فاطمہ جذباتی دکھائی دیں اور انہوں نے دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہونے کی امید کا اظہار بھی کیا۔ ایمان فاطمہ نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ رجب اپنے بیٹے کی سالگرہ میں شریک ہونے کے لیے آئے۔

ایمان فاطمہ کا کہنا تھا کہ اب ان کی خواہش ہے کہ رجب بٹ انہیں اور ان کے بیٹے کو بھی اپنے ساتھ گھر لے جائیں، جس سے ان کی جانب سے ازدواجی تعلق بحال ہونے کی امید کا اظہار سامنے آیا۔

دوسری جانب اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی آرا مختلف ہیں۔ کچھ صارفین نے دونوں کے درمیان صلح اور گھر دوبارہ آباد ہونے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ بعض نے نجی اور ازدواجی معاملات کو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث لانے پر تنقید کی ہے۔