پشاور میں صوبائی وزیر فضل شکور اغوا، مقدمہ درج

فضل شکور گزشتہ روز چارسدہ سے پشاور آ رہے تھے کہ پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے انہیں اسلحے کے زور پر مبینہ طور پر اغوا کرلیا

September 22, 2026 · قومی
پشاور میں صوبائی وزیر فضل شکور اغوا، مقدمہ درج

پشاور میں صوبائی وزیر فضل شکور اغوا، مقدمہ درج

پشاور میں صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ فضل شکور کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ چمکنی میں فضل شکور کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق فضل شکور گزشتہ روز چارسدہ سے پشاور آ رہے تھے کہ پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے انہیں اسلحے کے زور پر مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مغوی کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے کارروائی کی جا رہی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق فضل شکور چارسدہ سے صوبائی اسمبلی کے منتخب رکن ہیں اور ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔