خصوصی بچوں کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں،شرجیل میمن

صوبے میں ڈیجیٹل کلاس رومز کے قیام سے تقریباً 754 سماعت سے محروم طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔

September 22, 2026 · قومی
خصوصی بچوں کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں،شرجیل میمن

خصوصی بچوں کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں،شرجیل میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خصوصی بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے، ان کی بحالی اور انہیں معاشرے میں بااختیار بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق سندھ کے 67 خصوصی تعلیمی اداروں میں تقریباً 20 ہزار طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جبکہ خصوصی بچوں کے لیے مفت تعلیم کے ساتھ ماہانہ 3 ہزار روپے وظیفہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں ڈیجیٹل کلاس رومز کے قیام سے تقریباً 754 سماعت سے محروم طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔

صوبائی وزیر کے مطابق سندھ بھر میں قائم کیے جانے والے 20 سیٹلائٹ اسکولز سے تقریباً 476 خصوصی بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مزید مواقع فراہم ہوں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں خصوصی بچوں کی جدید تدریسی وسائل تک رسائی بہتر ہوگی اور ان کے لیے تعلیم کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سائن لینگویج اساتذہ کی تربیت کے خصوصی پروگرام کے ذریعے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا، تاکہ سماعت سے محروم بچوں کو تعلیم کی فراہمی مزید مؤثر بنائی جاسکے۔