پشاور،13 سالہ بیٹی کو ماں پھندا لگا کر قتل کردیا

بیٹی کی رضامندی سے یہ اقدام کیا گیا، تاہم پولیس اس دعوے کی بھی تحقیقات کررہی ہے۔

September 22, 2026 · جرم وسزا
پشاور،13 سالہ بیٹی کو ماں پھندا لگا کر قتل کردیا

پشاور،13 سالہ بیٹی کو ماں پھندا لگا کر قتل کردیا

پشاور کے علاقے ٹاؤن میں 13 سالہ بچی کی ہلاکت کے واقعے میں پولیس نے اس کی والدہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنی کمسن بیٹی کو پھندا لگا کر ہلاک کیا۔ واقعے کے بعد والدہ خود تھانہ ٹاؤن پہنچی اور پولیس کے سامنے بیٹی کی ہلاکت کا اعتراف کیا، جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق واقعے میں فی الحال کسی دوسرے شخص کی گرفتاری نہیں ہوئی۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات اور دیگر ممکنہ ملوث افراد کا تعین کیا جاسکے۔

درج مقدمے کے مطابق گرفتار خاتون نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بیٹی کی رضامندی سے یہ اقدام کیا گیا، تاہم پولیس اس دعوے کی بھی تحقیقات کررہی ہے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق بچی کے والد اور دیگر رشتے داروں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے، جبکہ ممکنہ شواہد اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔