انمول پنکی کے خلاف مقدمات، پولیس سے چالان طلب

عدالت نے دونوں مقدمات کی مزید سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کردی۔

September 22, 2026 · قومی
انمول پنکی کے خلاف مقدمات، پولیس سے چالان طلب

انمول پنکی کے خلاف مقدمات، پولیس سے چالان طلب

سیشن عدالت جنوبی میں انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف قتل بالسبب اور منشیات کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر منشیات کے مقدمے کا ضمنی چالان اور پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران انمول عرف پنکی اور ملزم سمیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت میں کارروائی کے دوران پولیس انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے کا ضمنی چالان پیش نہ کر سکی، جس پر عدالت نے پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا ضمنی چالان لازمی طور پر پیش کیا جائے اور کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی جائے۔

عدالت نے دونوں مقدمات کی مزید سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کردی۔