پشاورموٹروے 23 ستمبر کی رات 11بجے سے تاحکم ثانی بند
جڑواں شہروں سمیت دیگر اضلاع کے شہری غیر ضروری سفر مؤخر کریں
فائل فوٹو
پشاور موٹروے (M-1) کل 23 ستمبر 2026 کو رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی ۔
اسلام آباد ٹول پلازہ ، فتح جنگ/ ترنول انٹرچینج ، سنگجانی/AWT انٹرچینج، براہمہ باہتر انٹرچینج ، برہان انٹرچینج ، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی انٹرچینج، چھچھ انٹرچینج بند رہیں گے۔
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع سے پشاور موٹروے (M-1) پر سفر کرنے سے گریز کرنے اور غیر ضروری سفر مؤخر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
23 ستمبر، 2026 بروز بدھ, شام سے موٹروے M-14 ہکلہ تا کنڈل دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ہکلہ،فتح جنگ انٹرچینج، پنڈی گھیپ انٹرچینج، کھڑپہ انٹرچینج، تراپ انٹرچینج، داؤد خیل انٹرچینج، کوٹ بیلیاں انٹرچینج، عیسی خیل انٹرچینج، کنڈل انٹرچینج بندرہیں گے۔
جی ٹی روڈ N-5, اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند رہے گی۔
دوسری جانب ایم-2 لاہور/اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق اپنا سفر کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔