موٹروے M1 اور M14 کل شام سے ٹریفک کیلئے بند

اس دوران اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ، ترنول، سنگجانی، AWT، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے، غازی اور چھچھ انٹرچینج بھی بند رہیں گے۔

September 22, 2026 · قومی
موٹروے M1 اور M14 کل شام سے ٹریفک کیلئے بند

موٹروے M1 اور M14 کل شام سے ٹریفک کیلئے بند

موٹرویز اور جی ٹی روڈ کے مختلف حصے 23 ستمبر سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق بدھ 23 ستمبر کی شام سے موٹروے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف میں ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت بند رہے گی۔

اس دوران اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ، ترنول، سنگجانی، AWT، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے، غازی اور چھچھ انٹرچینج بھی بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے M-14 ہکلہ سے کنڈل تک بھی 23 ستمبر کی شام سے دونوں اطراف میں ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ اس روٹ پر ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیپ، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینج بند رہیں گے۔

موٹروے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ N-5 بھی اٹک خورد کے مقام پر بدھ کی شام سے دونوں اطراف میں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل متبادل راستوں اور ٹریفک صورتحال سے متعلق تازہ معلومات حاصل کرلیں۔