خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا امکان ہے، بیرسٹر عقیل

صوبے میں گورننس کے مسائل موجود ہیں اور ان کے بقول خیبرپختونخوا کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

September 23, 2026 · قومی
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا امکان ہے، بیرسٹر عقیل

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا امکان ہے، بیرسٹر عقیل

خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق مسائل کے پیش نظر گورنر راج کے نفاذ کا معاملہ زیر غور آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال اور صوبے میں انتظامی معاملات کو دیکھتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت گورنر راج کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ صوبے میں گورننس کے مسائل موجود ہیں اور ان کے بقول خیبرپختونخوا کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گورنر راج کے معاملے کا آئینی اور انتظامی پہلوؤں سے جائزہ لے رہی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان سے متعلق بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وفاقی حکومت اور صوبے کی حکومت کے درمیان سیاسی اختلافات بھی موجود ہیں۔

سرخیاں: