لاہور،شاد باغ میں خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
گرفتار شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
لاہور،شاد باغ میں خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور کے علاقے شاد باغ میں پولیس نے خواتین کے سامنے مبینہ طور پر فحش حرکات کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا نام عمر بتایا گیا ہے، جو مبینہ طور پر سڑک سے گزرنے والی خواتین کو دیکھ کر انہیں ہراساں کرتا اور نازیبا حرکات کرتا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر شاد باغ پولیس نے ہنگامی نمبر پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کی۔ ایس ایچ او شاد باغ محمد ذکاء نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور ایسے افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔